بھارت؛ راہول گاندھی نے نیشنل کانگرس کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا


بھارت؛ راہول گاندھی نے نیشنل کانگرس کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

بھارت میں راہول گاندھی نے بھارت کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت نیشنل کانگرس کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت میں راہول گاندھی نے بھارت کی حزب اختلاف کی بڑی جماعت نیشنل کانگرس کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے یہ عہدہ نئی دلی میں اپنی والدہ سونیا گاندھی سے لیا اور اسطرح وہ پارٹی کی قیادت کرنے والے نہروگاندھی خاندان کے چھٹے فرد بن گئے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کیخلاف تعصب اور ملک کو قرون وسطی کے دور میں واپس لیجانے پر وزیراعظم نریندر امودی پر شدید نقطہ چینی کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری