پاک آرمی چیف سعودی اتحاد اور ایران دورے سے متعلق سینیٹ کو بریفنگ دیں گے

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے براہِ راست پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے بریفنگ دیں گے۔

پاک آرمی چیف سعودی اتحاد اور ایران دورے سے متعلق سینیٹ کو بریفنگ دیں گے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 19 دسمبر کو سینیٹ کی ہول ہاؤس کمیٹی کو ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔

ڈان نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ اعلامیے کے مطابق یہ بریفنگ 19 دسمبر کو صبح 10 بجے سینیٹ ہال میں دی جائے گی جس میں آرمی چیف کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔

پاک فوج کے سربراہ خطے کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ پاک امریکا تعلقات اور اس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے سینیٹ کی ہول ہاؤس کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

خیال رہے کہ جمعہ (15 دسمبر) کو بھی سینیٹرز کی جانب سے سعودی سربراہی میں قائم ہونے والی 41 ملکی فوجی اتحادی آئی ایم سی ٹی سی کے ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آر) کو خفیہ رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

سینیٹ اجلاس میں تحریک التوا پر بحث کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ اسلامی فوجی اتحاد کے ٹرمز آف ریفرنس سے مکمل طور پر لاعلم ہیں اور حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کو نہ ہی ٹی او آر پر ہمیں اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی معلومات دی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کا دورہ کیا اور کیا معاملات طے پاۓ گئے اس حوالے سے پارلیمنٹ کو معلوم نہیں۔

سینیٹرز کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ انہیں آئی ایم سی ٹی سی کے ٹی او آر اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری