کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کوہوا دینا ہے، آرمی چیف


کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کوہوا دینا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ حملے کا مقصد مذہبی تقسیم کو ہوا دینا ہے جب کہ ایسے گھناؤنے حملوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ حملے میں مسیحی بھائیوں کونشانہ بنایا گیا، جس کا مقصد مذہبی تقسیم کوہوا دینا اور تفرقہ ڈالنا ہے جب کہ حملے کا مقصد کرسمس کا جشن پھیکا کرنے کی بھی کوشش ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل تعریف ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف متحد اورثابت قدم ہیں اور ایسے گھناؤنے حملوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر خودکش حملے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری