غزہ کی پٹی سے صیہونی نشین علاقوں پر میزائل حملے کا دعوی


غزہ کی پٹی سے صیہونی نشین علاقوں پر میزائل حملے کا دعوی

صہیونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی سے صہیونی نشین علاقوں پر میزائل داغنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  صہیونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی سے صہیونی نشین علاقوں پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ان میزائل میں سے ایک صہیونی نشین علاقے نتیف ہعسرا پر مارا گیا ہے۔

اس خبر کے مطابق اس حملے کے بعد غزہ کی پٹی کے قریب صہیونی نشین علاقے "اشکلون" میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔

صہیونی افواج نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ سے دو راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے ایک کسی عمارت پر جالگا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری