جنوبی افغانستان میں طالبان کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، 11 اہلکار ہلاک

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 11 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

جنوبی افغانستان میں طالبان کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، 11 اہلکار ہلاک

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں  سیکورٹی چیک پوسٹ  پر طالبان کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے ہلمند صوبے کے علاقے لشگرگاہ میں قائم  کئی سیکورٹی چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجےمیں چیک پوسٹ پر تعینات 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

گورنرہلمند کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  سیکورٹی فورسز نے اچانک ہونے والے حملے کا بھرپور جواب دیا جس میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان حملے میں صرف ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

دوسری جانب افغان سیکورٹی فورسز نے نادعلی نامی شہر پر شدید حملہ کیا ہے، سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ حملہ طالبان کے حملوں کے حواب میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند کا بڑا حصہ طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری