کرپشن مخالف شہزادے "بن سلمان" کی کرپشن کا ایک اور پول کھل گیا


کرپشن مخالف شہزادے "بن سلمان" کی کرپشن کا ایک اور پول کھل گیا

کرپشن کے بہانے متعدد شہزادوں اور سابق اور موجودہ حکام کو گرفتار کرنے والے سعودی ولی عہد کا 450 ملین ڈالر مالیت کی پینٹنگ خریدنے کے بعد ایک اور پول بھی کھل گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فرانس میں 2015 میں ایک محل 300 ملین ڈالر (تقریباً 30 ارب روپے) میں فروخت ہوا تھا جو دنیا کی سب سے مہنگی ترین جائیداد تھی لیکن اب اس کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسے سعودی عرب کے کراﺅن پرنس محمد بن سلمان نے خریدا تھا۔

2015 میں جب یہ قلعہ نما محل فروخت ہوا تو اس کے مالک کے بارے میں صرف اتنا بتایا گیا تھا کہ وہ شراب کا تاجر ہے جبکہ اس کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔ یہ محل فرانس اور لگسمبرگ میں واقع شیل کمپنیوں کے ذریعے خریدا گیا تھا لیکن امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن کمپنیوں نے یہ محل خریدا ہے وہ تمام ’ ایٹ انویسٹمنٹ کمپنی ‘ کی ملکیت ہیں۔

یہ کمپنی سعودی عرب میں واقع ہے جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اثاثوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی رائل فیملی کے مشیر نے بھی تصدیق کی ہے قلعہ نما یہ محل شہزادہ محمد بن سلمان کی ہی ملکیت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لیونارڈو ڈاونچی کی تصویر ایک سعودی شہزادے بابر بن عبداللہ نے 450 ملین ڈالر میں خریدی تھی لیکن بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ اس تصویر کی خریداری کے پیچھے بھی شہزادہ محمد بن سلمان ہی ہیں۔

علاوہ ازیں ’ ایٹ انویسٹمنٹ کمپنی ‘ نے ہی 2015 میں محمد بن سلمان کیلئے ایک روسی بزنس ٹائیکون سے 400 ملین ڈالر میں ایک لگژری کشتی خریدی تھی۔

اسی کمپنی نے حال ہی میں فرانس کے اندر 620 ایکڑ کی جائیدار خریدی ہے جس میں شکارگاہ بھی بنائی گئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ شہزادہ بن سلمان کرپشن کے نام پر متعدد شہزادوں اور سابق اور موجودہ حکام کو گرفتار کرکے ٹارچر کررہا ہے تاکہ انہیں شاہی تخت تک رسائی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری