کابل؛ نیشنل سیکورٹی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کا ایک بار پھر حملہ


کابل؛ نیشنل سیکورٹی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کا ایک بار پھر حملہ

چند لمحے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نیشنل سیکورٹی ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے کابل شہر کے کے نیشنل سیکورٹی ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹی وی 1 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "مسلح افراد نے کابل شہر کے نیشنل سیکورٹی ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا ہے اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ افغان نیشنل سیکورٹی ٹریننگ سینٹر کابل کے علاقے قرغہ میں واقع ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق متعدد مسلح دہشت گردوں نے اس تربیت گاہ پر جدیدترین ہتیھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

افغان سیکورٹی فورسز حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری