جنوبی افغانستان میں 5 بم دھماکے


جنوبی افغانستان میں 5 بم دھماکے

افغانستان کے صوبے قندھار کے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں 5 بم دھماکے کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار کے پولیس سربراہ «عبدالرزاق» کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس شہر کے مختلف علاقوں میں 5 بم دھماکے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام بم دھماکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، بم دھماکوں میں افغان سیکورٹی فورسز کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز ہی قندھار میں غیر ملکی افواج کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا۔

قندھار کے پولیس کمانڈر «عبدالرازق اچکزی»  کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صوبہ قندھار کے ''شوراندم'' نامی علاقے میں ہوا تھا۔

دوسری طرف طالبان نے ہلمند صوبے کے علاقے لشگرگاہ میں قائم متعدد سیکورٹی چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری