ٹرمپ کے اعلان سے اب تک 430 فلسطینی شہری گرفتار


ٹرمپ کے اعلان سے اب تک 430 فلسطینی شہری گرفتار

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے اب تک 430 فلسطینی شہری گرفتار کئے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹومپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے متنازع اعلان سے اب تک صہیونی فوج نے 430 بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ اور تشدد سے اب تک 10 فلسطینی مسلمان شہید اور 2000 سے زائد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت مسلم امہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بین الااقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے علاقائی اور عالمی سطح پر شدید مخالفت کے باوجود اسرائیل کے مجرمانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  عرصہ قبل بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے فلسطین سمیت دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری