چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار


چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار

ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق منیر احمد نامی شہری نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی تھی اور گزشتہ سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت عالیہ نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کو خلاف قانون دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ 30 روز میں قانون کے مطابق چیرمین پیمرا کی تقرری کی جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری