یمنی قوم اپنا حق حاصل کرکے رہے گی، انصار اللہ


یمنی قوم اپنا حق حاصل کرکے رہے گی، انصار اللہ

انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملت یمن جارحیت اور دخل اندازی کرنے والوں سے اپنا حق حاصل کرکے رہےگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انصار اللہ کے ترجمان عبد السلام نے کہا ہے کہ سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے یمن پر مسلط کردہ جنگ عالمی برادری کے منہ پر ایک بدنما داغ ہے۔

انہوں نے سماجی راطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے صوبہ مارب کے علاقے حریب القرامیش میں بمباری ایک گھناونا جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت یمن غاصبوں سے اپنا حق حاصل کر کے رہے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے شادی کی تقریب میں شریک خواتین پر فضائی حملے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت دس خواتین شہید ہو گئی تھیں۔

دو شہیدوں کے والد نے المیسرہ سے گفتفو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحادی فورسز کے جنگی طیاروں نے خواتین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بنی شجاع کے علاقے سے ھیسان کی جانب لوٹ رہیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگی طیاروںنے اسی طرح کی ایک اور کاروائی میں خواتین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن خدا کے فضل و کرم سے وہ محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی فورسز روزانہ کی بنیاد پر یمن کے رہائشی علاقوں کو فضائی، زمینی اور سمندری حدود سے نشانہ بنارہے ہیں۔

سعودی عرب نے مختلف عرب اتحادیوں کے ساتھ ملکر اڑھائی سال سے زائد عرصے سے یمن کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے رکھا ہے تاکہ مفرور صدر منصور ہادی کو واپس اقتدار میں لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ سعودی فورسز کے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی باشندے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سعودی عرب یمن میں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری