بن سلمان مشرق وسطیٰ میں سال کا ناکام ترین شخص قرار، انڈپینڈنٹ


بن سلمان مشرق وسطیٰ میں سال کا ناکام ترین شخص قرار، انڈپینڈنٹ

سعودی ولیعہد نے اپنی خارجہ پالیسی کو مکمل طور پر ایران مخالف بنایا ہوا ہے، لیکن ان کی پالیسیوں کے سبب ایران کو ماضی سے زیادہ فائدہ حاصل ہورہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے برطانوی اخبار انڈپینڈنٹ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ کی مشہور شخصیت ہیں پر ان کی شہرت ان کی کامیابی کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی ناکامیوں کی وجہ سے ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان اپنے سیاسی رقیبوں کو دبا کر اپنی حکومت کا راستہ صاف کر رہے ہیں، لیکن عالمی سطح پر سعودیہ کا اثر کم ہو رہا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق سعودی ولیعہد نے اپنے آپ کو سعودیہ سے باہر کے مسائل کے ساتھ مصروف کر لیا ہے، جب 2015 میں ان کے والد بادشاہ بنے تو بن سلمان نے شام میں مخالف گروہوں کو امداد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا لیکن روس کی مداخلت کے بعد بشار اسد نے دوبارہ اپنے قدم جما لیے ہیں، یمن کے حملے میں بھی سعودیہ کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی، اس جنگ میں 10 ہزار افراد جان بحق ہوئے اور 7 ملین افراد قحطی کا شکار ہیں۔

قطر کے محاصرے کی وجہ سے دوحہ تہران سے قریب ہو گیا ہے، بن سلمان اپنی غیر منطقی پالیسیوں کی وجہ سے سعودیہ کا عالمی سطح پر گراف گرا رہے ہیں، اور اس کے دشمنوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس سے پہلے سعودیہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں نہایت احتیاط سے کام لے رہا تھا لیکن اب ان کا رویہ عجیب ہے، لبنانی وزیراعظم سعد حریری کو سعودیہ طلب کر کے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تاکہ حزب اللہ اور ایران پر دباؤ ڈال سکیں، پر اس اقدام سے ایران اور حزب اللہ اور مظبوط ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری