محمد جواد ظریف کا روسی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ


محمد جواد ظریف کا روسی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ایران اور روسی وزراء خارجہ نے عالمی جوہری معاہدے اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ روسی وزیرخارجہ نے گزشتہ جمعہ کو عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی پاسداری کرنے پر تاکید کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کیا گیا تو شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو حل کرنے میں مزید مشکلات پیش آئیں گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری