ٹرمپ کی کال پر ریاض میں جمع ہونیوالے اسلامی سربراہان القدس پر کہاں غائب ہیں؟


ٹرمپ کی کال پر ریاض میں جمع ہونیوالے اسلامی سربراہان القدس پر کہاں غائب ہیں؟

دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل (ر) ہارون سکندر پاشا: "کوئی ملک جتنا بھی قریب ہو، ایران کی جگہ نہیں لے سکتا، ایران ہمارا واحد پڑوسی ہے جس کی سرحد سے ہمیں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں اور ہم محفوظ ہیں/ ٹرمپ کی ایک کال پر ریاض میں جمع ہونے والے سربراہان بیت المقدس پر کیوں اکٹھے نہیں ہوئے؟"

دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل (ر) ہارون سکندر پاشا کا تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہمارے گہرے دوستانہ مذہبی اور ثقافتی روابط قائم ہیں، برادر اسلامی ملک ایران ہمارا ہمسایہ ہے جس کی جگہ کوئی اور ملک نہیں لے سکتا، کوئی ملک جتنا بھی قریب ہو، ایران کی جگہ نہیں لے سکتا، ایران ہمارا واحد پڑوسی ہے جس کی سرحد سے ہمیں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں اور ہم محفوظ ہیں، ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے تمام تحفظات دور کئے جائیں، دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کے لئے ہم ایران کو ناراض نہیں کر سکتے۔ اکتالیس ملکی اتحاد کے تناظر میں بات کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) ہارون سکندر پاشا کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے مابین وحدت از حد ضروری ہے، جس کا فقدان ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ایک کال پر ریاض میں جمع ہونے والے سربراہان بیت المقدس پر کیوں اکٹھے نہیں ہوئے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ٹرمپ کے کہنے پر ساٹھ باسٹھ سربراہان اکٹھے ہوئے لیکن بیت المقدس کے لئے مشکل سے دس بارہ ہی آئے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری