ریاض پر یمنی میزائل حملے کے خلاف امریکی رد عمل


ریاض پر یمنی میزائل حملے کے خلاف امریکی رد عمل

اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ یمن سے ریاض پر داغے جانے والے میزائل پر ایران کے فراہم کردہ ہتھیاروں کا نشان تھا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسکائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہےکہ  اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ یمن سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل پر داغے جانے والے میزائل پر ایران کے فراہم کردہ ہتھیاروں کا نشان تھا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے اقدامات سے دنیا کو وسیع علاقائی تنازعے میں گھسیٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نیکی ہیلی نے مزید کہا کہ ریاض پر داغے جانے والے میزائل پر ایران کے فراہم کردہ ہتھیاروں کا نشان تھا جو گذشتہ حملوں میں بھی استعمال ہوا۔

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس قسم کے تمام تر الزامات کی سختی سے تردید کررہا ہے۔

یمنی سرکاری فوج نے اس سے قبل بھی ریاض پر میزائل سے حملہ کیا تھا، یمنی فوج کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آل سعود کے شاہی محل کو تباہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

یمنی مزاحمتی تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کا برکان 2 میزائل الیمامہ محل تک پہنچ گیا ہے اور ہمارا بیلسٹک میزائل آل سعود کے شاہی محل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری