باکو میں ترک – ایران وزراء خارجہ کی ملاقات


باکو میں ترک – ایران وزراء خارجہ کی ملاقات

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کے بارے  میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج باکو میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کا سہ فریقی اجلاس کا آغاز ہورہا ہے۔

اس سہ فریقی اجلاس میں باہمی اقتصادی روابط اور تعلقات کے بارے میں تینوں ممالک اپنا اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری