جب ایک بہادر فلسطینی لڑکی صہیونی فوجی کو تھپڑ رسید کرتی ہے + ویڈیو


جب ایک بہادر فلسطینی لڑکی صہیونی فوجی کو تھپڑ رسید کرتی ہے + ویڈیو

صہیونی فوج نے ایک بہادر فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی فوجی اہلکار پر تھپڑ مارنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی لڑکی کی جانب سے اسرائیلی اہلکار کی پٹائی کرنے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے بہادر فلسطینی لڑکی کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا جس میں خاتون ایک مسلح فوجی اہلکار کے سامنے مکا لہرا رہی ہے تاہم اس سے قبل ایک ویڈیو میں بہادر لڑکی کو ایک اسرائیلی سپاہی کے ہاتھ پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جو غالباً اس کی گرفتاری کی وجہ بنی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صہیونی فوج نے نوجوان  لڑکی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 سالہ احد تمیمی کے گھر پر منگل کو اسرائیلی افواج نے چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے فون اور کمپیوٹر اٹھالیا جبکہ احد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

خیال رہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہروں کے دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے۔ اس فیصلے پر امریکہ کو عالمی سطح پر شدید مذمت کا سامنا ہے جبکہ مسلم امہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیل، امریکہ مخالف اور فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری