ظریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات


ظریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

ایران کے وزیرخارجہ نے آذربائیجان کے صدر الھام علی اف سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف جو ایران، ترکی اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاسمیں شرکت کرنے کیلئے باکو کے دورے پر ہیں، نے اس ملک کے صدر الھام علی اف سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات بنانے اور باہمی مسائل حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کے بعد پرانی مرمت شدہ عمارتوں اور آذربائیجان میں ایرانی سفارتخانے کا افتتاح بھی کریں گے اور آج رات کو باکو میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ باکو میں ایران کا سفارتخانہ 100 سال سے زیادہ پرانہ ہے اور 8 مہینے سے اس میں مرمتی کام جاری ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری