تہران میں 5.2 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ


تہران میں 5.2 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ

گذشتہ شب تہران میں آنے والے زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وقت کے مطابق  بدھ کی رات 23:29 منٹ پر تهران، قزوین، قم اور اراک میں ریکٹر اسکیل پر 5.2  زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

زلزلے کے باعث  لوگ گھروں  سے نکل کرکھلے میدانوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب گئے۔  دارالحکومت تہران میں عوام کی سہولت کے لئے اسپورٹس کمپلکس کھول دیے گئے ہیں تا کہ لوگ وہاں جاکر پناہ لے سکیں -

 ایران کے جیولوجیکل سینٹرکے مطابق زلزلہ کا مرکز صوبہ تہران اور البرز کے درمیان تھا۔

زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا تاہم  جبکہ امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران کے صوبے کرمانشاہ میں زلزلے سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری