پاکستان کاکشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ


پاکستان کاکشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کے خلاف قابض فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کے خلاف قابض فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے میں دنیا کے امن و سلامتی کو در پیش چیلنجوں سے نمٹنے کے بارے میں عام بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات شورش زدہ دنیا کےلئے تیزی سے بڑھتے ہوئے پیچیدہ چیلنج ہیں۔

انہوں نے ان مسائل کے سیاسی حل کےلئے پرزور حمایت کی ضرورت پر زور دیا جس کا مقصد پائیدار امن یقینی بنانا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری