امریکی صدر کا سعودی فرمانروا کو ٹیلیفون، یمنی میزائل حملوں سے نہ گھبرانے کی تلقین


امریکی صدر کا سعودی فرمانروا کو ٹیلیفون، یمنی میزائل حملوں سے نہ گھبرانے کی تلقین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی فرمانروا کو ٹیلیفون کرکے انہیں یقین دلایا ہے کہ امریکہ ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیتا رہے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالےسے بتایا ہے کہ امریکی صدر نے گذشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون کرکے انہیں یمنی فوج سے نہ گھبرانے کی تلقین کی ہے۔

ٹرمپ نے یمن کے یمنی فوج کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا امریکہ سعودی عرب کا دفاع کرے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو لاحق خطرات امریکا کو درپیش خطرات کے مترادف ہیں۔ سعودی دارالحکومت ریاض کو کوئی بھی خطرہ درپیش ہوا تو واشنگٹن اس خطرے کے سدباب کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

سعودی فرمانروا اور امریکی صدر نے اسلامی جمہوری ایران پر یمنی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران اس قسم کے تمام تر الزامات کی تردید کرتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر دو روز قبل یمنی فوج کے بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا سعودی عرب امریکہ سعودی عرب کی ہرممکن دفاع کرے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی دارلحکومت  پر میزائل حملہ اس ملک  کی خود مختاری پر حملہ ہے۔

امریکی صدر نے سعودی حکام کو یقین دلایا کہ سعودی عرب کو درپیش قومی سلامتی کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکا ریاض کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

شاہ سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں اسلامی جمہوری ایران کے میزائل پروگرام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل یمن کی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے دارالحکومت اریاض پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری