یمن میں امریکی ڈرون حملہ سعودی دہشت گرد ہلاک


یمن میں امریکی ڈرون حملہ سعودی دہشت گرد ہلاک

یمن میں دو مختلف امریکی ڈرون حملوں میں مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سعودی دہشت گرد سمیت 6 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  یمن دارالحکومت صنعاء کے مشرقی علاقے میں مارب صوبے کی وادی عبیدہ میں امریکی ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سعودی نژاد ابو حجر المکی اور تین دیگر القاعدہ برصغیر کے دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دوسرا حملہ بھی اسی علاقے میں کیا گیا، جس میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

امریکی حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال یمن میں 120 فضائی حملے کیے گئے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طویل مدتی مہم کا حصہ تھے۔

واشنگٹن کا کہنا تھا کہ رواں سال کیے جانے والے حملوں میں اے کیو اے پی کی سینئر قیادت کو ہلاک کیا گیا، جس میں مجاہد العدانی بھی شامل تھے، جنہیں 20 نومبر کو ہلاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ القاعدہ برصغیر کو دنیا بھر میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی سب سے خطرناک شاخ تصور کیا جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری