اصغریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ کا آغاز ہوگیا + تصاویر


اصغریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مرکزی کنونشن بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘ کا آغاز ہوگیا + تصاویر

کنونشن کی پہلی نشت سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر نے کہا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے زمانۂ غیبت میں امت اسلامیہ کا ایک بڑا فریضہ یہ ہے کہ وہ امام کی صحیح پہچان اور معرفت پیدا کرے ۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن  بعنوان ’’مہدویت محافظ اسلام‘‘کا آغازبھٹ شاہ میں دعائے کمیل سے ہوا۔

کنونشن کے افتتاحی کلمات مرکزی صدر حبدار علی نے ادا کیئے۔

کنونشن میں صوبہ بھر سے اصغریہ آرگنائزیشن کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کنونشن کی پہلی نشت سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاہد حسین ذاہدی نے کہا حضرت امام مہدی علیہ السلام کے زمانۂ غیبت میں امت اسلامیہ کا ایک بڑا فریضہ یہ ہے کہ وہ امام کی صحیح پہچان اور معرفت پیدا کرے۔ کسی بھی حقیقت کی شناخت، اس راہ حقیقت کے بغیر کسی بھی دوسری راہ سے ممکن نہیں ہے اگر کوئی اپنے امام کو صرف اس کے تعارف نامے کی حد تک جانتا ہے تو در حقیقت وہ امام کو نہیں پہچانتا۔

انہوں نے کہا کہ حدیث شریف ہے کہ جو شخص بھی مرگیا اور اپنے امام کو نہ پہچان سکا اس کی موت جاہلیت کی موت ہے۔اب یہ معرفت جس قدر گہری ہوگی اتنا ہی انسان جاہلیت سے دور ہوگا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری