پاک ایران افواج کی مشترکہ فضائی پٹرولنگ، پاکستان اور ایران میں نئی تاریخ رقم ہوگئی


پاک ایران افواج کی مشترکہ فضائی پٹرولنگ، پاکستان اور ایران میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستانی اور ایرانی حکام نے سرحدی علاقے تفتان میں اجلاس کے دوران سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر اور مظبوط بنانے کے لئے پہلی بار فضائی پیٹرولنگ کا آغاز کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک ایران سرحد پر پاکستانی اور ایرانی حکام کی مشترکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی پٹرولنگ کیلئے ایران کی جانب سے اعلی عسکری حکام تفتان پہنچے۔ وہاں سے ایرانی اور پاکستانی حکام نے مشترکہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی پیٹرولنگ کی۔

پاکستانی اور ایرانی حکام نے سرحدی شہر تفتان میں اجلاس میں پاک ایران سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر اور مظبوط بنانے کے لئے پہلی بار فضائی پٹرولنگ کا آغاز کیا ہے۔ فضائی پٹرولنگ ایک دفعہ پاکستان اور ایک دفعہ ایران کی جانب سے مشترکہ کی جائے گی اور سرحدی علاقوں کو ہر قسم کی دہشتگردی اور غیر قانونی اسمگلنگ سے پاک کرنے کے لئے اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زمینی پٹرولنگ معمول کے مطابق جاری رہیگی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری