گلگت میں شیعہ رہنماؤں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف، ہوشیار رہنے کی تلقین + سند


گلگت میں شیعہ رہنماؤں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف، ہوشیار رہنے کی تلقین + سند

ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں اس علاقے کے 6 علما اور اکابرین پر دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ان کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گلگت میں خونخوار درندوں کی جانب سے شیعہ علماء اور سیاستدانوں سمیت مقامی آبادی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں 6 علما اور اکابرین پر دہشتگردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ان کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت کے امام جمعہ والجماعت سید راحت حسین الحسینی، اسلامی تحریک کے رہنما علامہ میرزا علی سمیت کئی اکابرین سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے جاری خط میں دہشتگردوں نے علامہ سید راحت حسین الحسینی، علامہ شیخ میرزاعلی، امامیہ کونسل کے رہنما شیرعلی، فقیر شاہ، الیاس صدیقی اور تحریک اسلامی سء تعلق رکھنے والے سابق وزیر دیدارعلی کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

ان شخصیات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور اپنی معمول کی سرگرمیوں کو بھی محدود کریں، ڈپٹی کمشنر گلگت نے ان تمام اکابرین کی سکیورٹی کیلئے ایس ایس پی گلگت کو بھی ہدایت کردی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری