ملائیشیا میں داعش کے 20 مشتبہ دہشت گرد گرفتار


ملائیشیا میں داعش کے 20 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

ملائیشیا میں پولیس نے 20 مشتبہ دہشتگردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملائیشیا میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 13غیر ملکی شہریوں سمیت 20 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں حالیہ برسوں کے دوران سینکڑوں دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے اکثریت غیر ملکیوں کی ہے۔

خیال رہے کہ جنوری 2016 میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں داعشی دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملیشیاء میں بھی سیکورٹی الرٹ ہے۔

ملائی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد 30 نومبر سے 15 دسمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ دہشت گردوں میں ایک 50 سالہ فیلیپینی شہری بھی ہے جو ابوسیاف نامی دہشت گرد گروہ سے وابستہ بتایا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ داعش کی ذیلی تنظیم انصارالدولہ سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا ہے جس کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جو اس ملک کی پولیس کو مطلوب تھا، کہا جاتا ہے کہ یہ شخص جولائی 2017 میں انڈونیشیا  میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم اسلامی ممالک میں ہی فساد پھیلا رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری