جنرل باقری کی جانب سے نئے عیسوی سال کی آمد پر غیرملکی فوجی سربراہوں کو مبارکباد


جنرل باقری کی جانب سے نئے عیسوی سال کی آمد پر غیرملکی فوجی سربراہوں کو مبارکباد

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے دنیا بھر کے فوجی سربراہان کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور نئے عیسوی سال 2018 کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل 'محمد باقری' نے دنیا بھر کے فوجی سربراہان کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت اور نئے عیسوی سال 2018 کی آمد پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

میجر جنرل 'محمد حسین باقری' نے اپنے پیغام میں عالمی فوجی سربراہوں بالخصوص اپنے عیسائی ہم منصبوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یقینا اللہ کے پیغام لانے والے عظیم پیغمبروں کی تعلیمات پر عمل کرنے سے عالمی امن میں اضافہ اور دنیا کو درپیش تشدد، ظلم اور دہشتگردی جیسے خطرات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر کی حالیہ شیطانی سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ القدس اسلامی ملک فلسطین کا حقیقی اور اصلی دارالخلافہ اور مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔

جنرل باقری نے مزید کہا کہ دنیا کی تمام اقوام ظالم صہیونی حکمرانوں کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری