اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے امریکا دنیا بھر میں انسانوں کا قاتل، علامہ مقصود ڈومکی


اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے امریکا دنیا بھر میں انسانوں کا قاتل، علامہ مقصود ڈومکی

ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا ہے کہ مریکہ کو عالمی قوانین کی ہرگز پرواہ نہیں اور نا ہی دنیا کے امن سے کچھ مطلب ہے، اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے اس نے دنیا بھر میں انسانوں کا قتل عام کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 48ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے آخری روز منعقدہ کانفرنس یوم صادقین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ میر مقصود ڈومکی نے کہا ہے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اقدام نے امت مسلمہ کے دل میں خنجر پیوست کردیا ہے، امریکہ کو عالمی قوانین کی ہرگز پرواہ نہیں اور نا ہی دنیا کے امن سے کچھ مطلب ہے، اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے اس نے دنیا بھر میں انسانوں کا قتل عام کیا ہے، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پھر شیطانی طاقتیں دینِ اسلام کو مٹانے کے لئے میدانِ عمل میں آچکی ہیں۔ عالمی سامراجی قوتوں نے داعشی دہشتگردوں کے ذریعے دینِ مقدس اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مسخ کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے۔ امام علی علیہ السلام کی سیرت اپنا کر ہم اس دور کے نظام کفر نظام طاغوت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آل سعود عصر حاضر کے وہ منافقین ہیں جو دینِ اسلام کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہے ہیں۔ مولاعلی علیہ السلام کے پیروکاروں کو با بصیرت ہونا چاہئے تاکہ وہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیرت علوی کو اپناتے ہوئے ہم اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ابراہیم خلیل اللہ (ع)‌ کے وارث، وقت کے نمرودی نظام سے مفاہمت اور مصالحت کرلیں یہ ممکن نہیں۔ طاغوت کے خلاف جدوجہد کی عملی مثالیں قرآنی آیات اور سیرت انبیاء (ع) میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کربلا نظام زندگی ہے اور ہمیں میدان عمل میں حاضر رہ کر پاکستانی قوم کی رہنمائی کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اصغری نوجوانوں نے وادی مہران میں نظام ولایت اور احیائے اسلام کے سلسلے میں قابل قدر جدوجہد کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری