حبدارعلی حیدری ایک بار پھر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب


حبدارعلی حیدری ایک بار پھر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے آخری روز یوم صادقین کانفرنس کے اجتماع میں حبدرعلی حیدری کا نیا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کے آخری روز یوم صادقین کانفرنس کے اجتماع میں حبدرعلی حیدری کا نیا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔

نئے مرکزی صدر کا اعلان بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی نے کیا۔

اس موقع پر ملک پاکستان کے جید علماء کرام بھی موجود تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی نے کہاکہ غیبت امام زمانہ (عج) میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم طاغوت کا انکار کرتے ہوئے ہر ظالم سے نفرت کریں اور ہر مظلوم کی حمایت کے لئے میدان عمل میں حاضر رہیں۔ آج زمانہ ہم سے یہ تقاضا کررہا ہے کہ ہم اپنے امام عصر (عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کیلئے میدان عمل میں وارد ہوں اور اپنی اپنی ذمہ داری کو ادا کریں تاکہ دنیا بھر کے مظلومین کی دادرسی کی جاسکے۔

علامہ علی بخش سجادی نے کہا ہے کہ نظام امامت و ولایت ظلمت اور تاریکی میں نور کی کرن ہے اور آج دنیا میں جاری ظلم و بربریت کے ماحول میں عالم انسانیت کے لئے اگر کہیں کوئی روشنی اور امید کی کرن ہے تو وہ نظام ولایت و امامت ہی ہے۔ اخلاق اور کردار کے دیوالیہ پن میں جہاں سرعام ضمیر بک رہے ہوں اور دین کے ٹھیکیدار ریال اور ڈالر کے بدلے اللہ کی آیتوں کا سودا کر رہے ہوں وہاں نظام ولایت ہی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے ہاں ابراہیم زکزاکی جیسے عظیم اور انمول انسان موجود ہیں۔

کانفرنس میں دیگر مقررین نے خطاب کیا جن میں مرکزی صدر جے ایس پاکستان غضنفر جتوئی، استاد اخلاق احمد اخلاق، عبدالرزاق بلوچ، علامہ مختیار علی رضوی، بھی شامل تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری