ایران کے خلاف سعودی ہرزہ سرائی جاری


ایران کے خلاف سعودی ہرزہ سرائی جاری

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب نے ایک بار پھر اسلامی جمہوری ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب نے ایک بار پھر اسلامی جمہوری ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے یمن کے داخلی امور میں دخالت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سعودی مندوب کا کہنا ہے کہ ایران دنیا عرب میں دخل اندازی کررہا ہے، سعودی عرب پوری طاقت کے ساتھ  ایران کا مقابلہ جاری رکھے گا۔

عبدالله المعلمی نے ایران پر یمن کے داخلی امور میں مداخلت کرنے، سعودی عرب کی سلامتی کے لئے خطرہ پیدا کرنے اور عراق میں قبائلی عسکری گروہوں سمیت لبنان میں حزب اللہ کی حمایت کرنے جیسے الزامات دہرایا ہے۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا ایران لبنان میں حزب اللہ کی مالی اور عسکری معاونت کررہا ہے۔

عبدالله المعلمی  ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ یمن میں حوثیوں کوبیلسٹک میزائل مہیا کررہا ہے۔

سعودی مندوب نے حقائق کو مسخ کر کے پیش کرنےکا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ایران اپنے اقدامات کے ذریعے  بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے اور انسانیت مخالف مظالم کا سبب بنتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کو پورے خطے میں بدترین شکست کا سامنا ہے جس کی وجہ وہ بوکھلاہٹ کا شکا ہوچکا ہے، سعودی عرب کو شام اور عراق میں داعش کی بھر پور مدد کے باوجود جو رسوائی ملی ہے اس کا ازالہ کرنا ناممکن نظر آرہا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکام یمن میں بھی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔ سعودی عرب نے یمن کا محاصرہ کرکے، فاسفورس بموں کے ساتھ اس ملک کے عوام کے قتل عام کرنے کے باوجود وہ اپنے اہداف میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں اور اس ناکامی کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے جس کی وجہ سے وہ آَئے روز ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری