پاکستان، چین اور افغانستان کا بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس


پاکستان، چین اور افغانستان کا بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سی پیک پر بات چیت کی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں افغان امن عمل، اقتصادی تعاون، سی پیک، باہمی دلچسپی کے امور اور تینوں ممالک کے تعلقات پر گفتگو جاری ہے۔

اجلاس کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

سہ فریقی اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی قیادت میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ڈی جی چین ڈیسک عائشہ عباس پر مشتمل وفد پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے۔

افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

مذاکرے میں پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبے میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے اور دونوں اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔

وانگ ژی نے کہا ان مذاکرات کا مقصد ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہے اور ہم چاہیں گے کہ اچھا نتیجہ برآمد ہو۔ دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کی دعوت چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی جانب سے دی گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری