رومن کیتھولک رہنما "پوپ" کا فلسطین اور اسرائیل کے دو ریاستی حل پر زور


رومن کیتھولک رہنما "پوپ" کا فلسطین اور اسرائیل کے دو ریاستی حل پر زور

پوپ فرانسس نے بیت المقدس کو پر امن کرنے اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیتھولک رہنما "پوپ فرانسس" نے کرسمس ڈے کی مناسبت سے مبارک باد دیتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ کے خاتمے پر زور دیا۔

یہ ایسے حال میں ہے جب ٹرمپ نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں زور دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل سے دونوں ریاستوں کو باہمی اور متفقہ طور پر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر پرامن انداز سے رہنے کا موقع ملے گا۔

رائٹرز کے مطابق، یہ دوسرا موقع ہے کہ جب رومن کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے قدس کے حوالے سے کھل کر اعلان کیا ہے جبکہ 6 دسمبر کو ٹرمپ قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس دونوں ریاستوں کے موجودہ حالات کو برطرف کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری