افغان مہاجرین کی واپسی کیلیے افغانستان میں امن چاہتے ہیں، خواجہ آصف


افغان مہاجرین کی واپسی کیلیے افغانستان میں امن چاہتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کا مشترکہ مشن خطے میں امن ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ  ترقی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن ناگزیر ہے اور پاکستان افغان پناہ گزینوں کی واپسی کیلیے افغانستان میں پائیدار امن اور ترقی کا خواہاں ہے، قیام امن کیلیے مفاہمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سی پیک چینی صدر شی جن پنگ کا اہم ترین منصوبہ ہے جس کی کامیابی سے علاقائی روابط مضبوط ہوں گے، پاکستان ون چائنا پالیسی اور ون بیلٹ ون روڈ کی حمایت کرتا ہے، ہماری سرحدیں ملتی ہیں اس لیے امن ہمارا مشترکہ مشن ہے، مستقبل کی ترقی و امن ہم سب کے مفاد میں ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری