پیوٹن: روس شام میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کو جاری رکھ گا


پیوٹن: روس شام میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کو جاری رکھ گا

روسی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو پوری دنیا بالخصوص شام میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے پارلیمینٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے شام کے بارے میں اپنے بیانات دیئے ہیں مگر میں اپنی بات کو دہرانا نہیں چاہتا کیونکہ آپ لوگ میرے ارادے سے با خبر ہیں، آج شام میں روس کے وسیع پیمانے پر ہتھیاروں کی زیادہ ضرورت نہیں ہے لیکن پھر اگر ہمیں پوری دنیا کہیں بھی بالخصوص شام میں دہشتگردوں سے مقابلے کی ضرورت پڑی تو ہم ان سے مقالہ کرنے کے لئے ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی فوج کو شام سے واپس آنے کا حکم جاری کردیا ہے کیونکہ وہاں اب کثیر تعداد میں افواج کی ضرورت نہیں ہے۔

روس کے صدر نے اس سے پہلے بھی مارچ 2016 میں ایک فرمان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے ملک کے فوجیوں کو شام سے واپس آنے کو کہا تھا۔

انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ روس شام کی حکومت کو اسلحہ کی فراہمی سمیت اس ملک کے فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے میں اپنے وعدے پر عملدرآمد کرے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری