یمن کے صوبہ تعز پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں 100 شہید یا زخمی + تصاویر


یمن کے صوبہ تعز پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں 100 شہید یا زخمی + تصاویر

غریب ترین عرب اسلامی ملک یمن کے صوبہ تعز میں سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں 100 سے زائد شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے رہائشی علاقوں اور ایک بازار پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 100 نہتے یمنی شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق 100 سے زائد شہداء یا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز میں ایک عام بازار کو نشانہ بنایا ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نام نہاد اسلامی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بازار پر کئی بار بمباری کی۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے منگل کے روز بھی یمن کے مختلف صوبوں خاص کر صنعا، ذمار اور الحدیدہ پر بمباری کی تھی جس میں کم ازکم 90 نہتے یمنی شہید ہوگئے تھے۔

یمنی حقوق انسانی کے مرکز کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک سعودی اتحادی حملوں میں 35ہزار 415 افراد شہید یا زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک میں غذائی اشیا، پینے کے صاف پانی اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری