کیا پاکستان اور سعودی عرب امریکا کیخلاف ایک ہوسکتے ہیں؟


کیا پاکستان اور سعودی عرب امریکا کیخلاف ایک ہوسکتے ہیں؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی کونسی ضروری بات تھی کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو لینے اپنا خصوصی طیارہ پاکستان بھیجا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ سعودی سفیر نے 3 روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی اور انہیں شاہ سلمان کی طرف سے فوری ملاقات کا پیغام دیا تھا۔

ملاقات کے پیغام کے بعد شہباز شریف نے نواز شریف کی اجازت سے شاہ سلمان سے ملاقات کی حامی بھری اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے شاہی خاندان کا خصوصی طیارہ بھیجا گیا۔

لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کو امریکا کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش ہے، شہباز شریف اپنے دورے میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد سلمان سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک امریکی دھمکیوں پر متفقہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کے معاملے پر سعودی عرب پاکستان کی مدد کی خواہش رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے مسلسل پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے ملک میں ان کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

امریکا کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان کو مالی امداد روکنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

پاکستان بارہا امریکا کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ اس کی سرزمین میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، بلکہ دہشت گرد افغان سرحدی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور وہاں سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔

یہ ایسے حال میں کہ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ سعودی عرب کبھی بھی امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں نہیں ڈال سکتا کیونکہ سعودی حکام ہمیشہ سے امریکی آرڈر کے پابند رہے ہیں جبکہ حال ہی میں ریاض نے واشنگٹن کیساتھ عربوں ڈالر مالیت کے اسلحے کے معاہدے کئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی حکام کی اسرائیل کیساتھ قربتیں بھی عالمی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جس کے سبب پاکستانی عوام کبھی بھی سعودی عرب کیساتھ امریکی اور اسرائیلی بلاک میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری