شامی شہر حماہ کے مضافات میں کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے


شامی شہر حماہ کے مضافات میں کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے

شامی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی حماہ کے مضافات میں کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی حماہ کے مضافات میں کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی کامیابی کے بعد شمالی حماہ میں موجود دہشت گردوں کے آپس میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بین الاقوامی اتحاد اور شامی فوج کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

جنوب مغربی دمشق کے مضافات سے رپورٹ ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ایک دوسرے پر گولہ باری کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی اتحادی افواج اور شامی فوج کے مسلح افراد نے ''ام حاتین'' اور ''قیبات'' نامی پہاڑی علاقوں میں النصرہ اور دیگر خونخوار درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ ام حاتین اور قیبیات کy پہاڑی علاقوں کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

جنوب مغربی دمشق میں دہشت گردوں نے شامی حکومت کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

دوسری جانب شامی فوج نے شمال مغربی حمص میں دہشت گردوں کے کئی حملوں کو پسپا کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے داعش کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری