تیسرے کُل پاکستان مقابلہ حُسن قرائت و حفظ قرآن کریم 2017 کی اختتامی تقریب و تقسیم انعامات + تصاویر


تیسرے کُل پاکستان مقابلہ حُسن قرائت و حفظ قرآن کریم 2017 کی اختتامی تقریب و تقسیم انعامات + تصاویر

ثقافتی قونصلیٹ ایران، اسلام آباد کی جانب سے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب و ہم آہنگی حکومت پاکستان اور صوت القراء العالمی پاکستان کے باہمی اشتراک سے تیسرے کُل پاکستان ’’مقابلہحسن قرائت و حفظ قرآن کریم‘‘ منعقد ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران، اسلام آباد کی جانب سے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب و ہم آہنگی حکومت پاکستان اور صوت القراء العالمی پاکستان کے باہمی اشتراک سے تیسرے کُل پاکستان ’’مقابلہحسن قرائت و حفظ قرآن کریم‘‘ منعقد ہوا۔

اس مقابلہ کے منصفین کے فرائض قاری سید صداقت علی، عالمی شہرت یافتہ قاری پاکستان، قاری محمد آصف سروری، قاری اکرام اللہ محسن اور خصوصی طور پر ایران سے آئے ہو ئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایرانی قاری جناب محمد جواد کاشفی نے انجام دیے۔ تیسرے کُل پاکستان مقابلہ حُسن قرائت و حفظ قرآن کریم کی ’’اختتامی تقریب و تقسیم انعامات‘‘ وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوئی۔

اس بابرکت تقریب میں ممتاز قراء و حفاظ کرام نے شرکت کی اس تقریب میں سفیر اسلامی جمہوری ایران مہدی ہنر دوست مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب میں ممتا ز قاری سید صداقت علی، ثقافتی قونصلر جمہوری اسلامی ایران مہدی ہنر دوست اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہاب الدین دارایی، ثقافتی قونصلر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ مسلمانوں کی تمام مشکلات و مصائب کا حل فقط اور فقط پیغمبر اکرم ؐ کی تعلیمات اورقرآن مجید کی تعلیمات و احکام پہ عمل کرنے میں مضمر ہے اگر دنیا کے تمام مسلمان یہ عہد کرلیں کہ ہم نے ہر حال میں قرآنی تعلیمات کے فروغ و ترویج کے لیے کوشاں رہنا ہے تو ممکن نہیں کہ مسلمانوں کو درپیش مسائل جیسے فلسطین و اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد ملک بھر میں قرآن کی ترویج کے لئے زور و شور سے کام شروع کیا گیااور عالمی سطح کے مقابلو ں کا انعقاد ہر سال ہوتا ہے۔ اس اہم کام میں ملک کی ساٹھ ہزار این جی اووز اور بیس ہزار سے زائد سرکاری ادارے مشغول ہیں۔ تیس ہزار قرآنی اساتذہ کی تربیت پر کام جاری ہے۔ آئندہ خفاظ کی تعداد کو دس ملین تک بڑھانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔

شہاب الدین داریی نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کے ساتھ مل کر قرآنیات کے مختلف موضوعات پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے ایم او یو سائن کرنے اور قرآن سے متعلق اعلیٰ سطحی وفود کا کے تبادلے کی بھی تجویز ہے۔ ترجمہ ، تفسیر، قرات اور قرآنی کیلی گرافی پر ورکشاپ کے ذریعے ایران میں تجربہ کار قرآنی اساتذہ کی تربیت کا کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تاکید پر یہ تمام کام اور سرگرمیاں ایران میں فروغ پا رہی ہیں۔

قاری سید صداقت علی کا کہنا تھا کہ عجمی ممالک میں قرآن کے شعبہ میں جس قدر کام ایران میں ہوا ہے شاید ہی کسی دوسرے ملک نے کیا ہو۔ عالمی مقابلوں پر اربوں خرچ کئے جاتے ہیں۔ ایران پاکستان قرآنی تعلقات کی پرزور تائید کرتا ہوں۔ وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تمام تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جلد دونوں ممالک ملکر قرآنیات کے شعبہ میں کام کو آگے بڑھائیں گے۔

سفیر جمہوری اسلامی ایران مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ قرآنی تعلیمات کے لئے ماحول کو سازگار بنایا جائے، یہ وقت کی اشد ضرورت ہے ، بیرونی ثقافتی یلغار روکنے کے لئے قرآن کی تعلیمات واحد حل ہے۔ قرآن اور شریعت نبوی (ص) پر عمل درآمد میں ہی ہماری کامیابی مضمر ہے۔ اس تقریب کے اختتام پر حُسن قرائت اور حفظ قرآن کریم کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے حضرات کو نقد انعامات کے علاوہ شیلڈ اور تعارفی اسناد سے نوازاگیا۔

اس کے علاوہ حفظ اور حُسن قرائت میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے دونوں حضرات بین الاقوامی مقابلہ حُسن قرائت و حفظ اسلامی جمہوریہ ایران میں اس سال شرکت کریں گے۔ حاضرین نے ان مقابلوں کے انعقاد کو ایک احسن قدم قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ آیندہ بھی اس قسم کے مقابلوں کا انعقاد جاری رہنا چاہیے۔ قاری محمد عمر نے شعبہ قرات میں پہلی جبکہ شعبہ حفظ میں حافظ محمد ایوب نے پہلی پوزیشن لیکر ایران میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلوں کے لئے کوالیفائے کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری