ایران کی جانب سے کابل میں دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت


ایران کی جانب سے کابل میں دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز کابل میں آوا نیوز ایجنسی اور تبیان ثقافتی مرکز پر ہونے والے دو خود کش حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت، قوم اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ثقافتی مرکز پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت ،افغان قوم اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہابی دہشت گرد کسی بھی اسلامی، اخلاقی اور انسانی قانون کے پابند نہیں ہیں اور ان کے وحشیانہ جرائم کے ارتکاب کے نتیجے میں افغان قوم میں مزید اتحاد اور یکجہتی قائم ہوگی اور افغان قوم اور حکومت باہمی اتحاد کے ساتھ داعش دہشت گرد تنظیم کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کابل میں وہابی دہشت گرد تنظیم کے تین دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے شہداء میں تین صحافی بھی شامل ہیں۔ دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری سعودی رعب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری