پاک فوج نے ایران کیساتھ اپنی طویل سرحد کو امن و دوستی کی سرحد قرار دیا


پاک فوج نے ایران کیساتھ اپنی طویل سرحد کو امن و دوستی کی سرحد قرار دیا

پاک فوج کے ترجمان نے ایران کیساتھ اپنی طویل سرحد کو حقیقی معنوں میں امن و دوستی کی سرحد قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابقپاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں ملکی اور غیرملکی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایران کیساتھ اپنی طویل سرحد کو حقیقی معنوں میں امن و دوستی کی سرحد قرار دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ 909 کلومیٹر کا بارڈر بنیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ایران میں مشترکہ بارڈر کی سیکورٹی بر بھی بات چیت کی جس پر حکومت ایران نے رضا مندی ظاہر کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک ایران بارڈر پر بھی حساس مقامات پر فینسنگ شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی ایران میں حکام سے مفید بات چیت ہوئی، ایران نے بھی سرحدی علاقوں میں حساس مقامات پر باڑ لگانی شروع کردی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری