ایران نے اے ٹی آر کمپنی کے مزید 2 طیارے حاصل کرلئے


ایران نے اے ٹی آر کمپنی کے مزید 2 طیارے حاصل کرلئے

اسلامی جمہوریہ ایران نے اے ٹی آر کمپنی کے مزید 2 طیارے حاصل کرلئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدے جانے والے دسویں اور گیارہویں اے ٹی آر 72-600 کے مسافر بردار طیارے آج ہفتہ کے روز فرانس سے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، فرانس کے شہر 'تولوز' میں ایران کی قومی ایئرلائن ہما اور ایئربس کمپنی کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں نئے جہاز ایرانی حکام کے حوالے کئے گئے تھے۔

خیال رہے کہ خریدے جانے والے ان جدید طیاروں کو ڈومیسٹک پروازوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ATR 72-600 طیارے میں 70 مسافروں کے بیٹھنےکی گنجائش ہے جو 1528 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ  ایران نے ایئربس سے 100 طیارے، بوئینگ کمپنی سے 80 اور اے ٹی آر کمپنی سے20 مسافر بردار طیاروں کی خریداری کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے تھے جن میں سے اب تک 8 اے ٹی آر اور 3 ائیربس طیارے ایران کے حوالے کئے گئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری