افغانستان پاکستان میں سرگرم دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی کرے، خرم دستگیر


افغانستان پاکستان میں سرگرم دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی کرے، خرم دستگیر

وزیر دفاع پاکستان خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغان جنگ پاکستانی سرزمین پر نہیں لڑی جاسکتی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے وزیر دفاع پاکستان خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے اور اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ پاکستان دہشتگردوں کیلئے محفوظ ٹھکانہ ہے۔ 

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے واضح طور پر امریکہ کو بتایا ہے کہ وہ پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان کے اندر دہشتگردی سے نمٹنے کی جنگ کے بارے میں بات کر ے ہم نے اپنے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ افغانستان کا وسیع علاقہ وہاں کی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے اور افغانستان پر زور دیا جائے کہ وہ اپنی جنگ خود لڑے۔

خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں مستقل بنیادوں پر امن کا خواہاں ہے اگر افغانستان کے پاس عسکریت پسندوں کے حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو اسے پاکستان کے ساتھ ان معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیے اور ہم ان کے خلاف کارروائی کرینگے۔ 

انہوں نے کہاکہ افغانستان پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر نے والوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے مسئلے پر سول اور فوجی قیادت متحد ہے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری