آل خیفہ کی بحرین پر سیکورٹی شرائط مسلط کرنے کی کوشش


آل خیفہ کی بحرین پر سیکورٹی شرائط مسلط کرنے کی کوشش

یمن کے ایک سرگرم رکن کا آل خلیفہ کی جانب سے بحرینی عوام کو سیاسی مقاصد کی خاطر کچلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آل خلیفہ بحرین پر سیکورٹی شرائط مسلط کرنا چاہتی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے سبا کے حوالے سے بتایا ہے کہ انصار اللہ یمن کے ایک فعال کارکن ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ یمنی عوام کی حمایت اور پشتپناہی در حقیقت انصار اللہ کی طاقت کا اصلی مظہر ہے۔

الشامی نے کہا کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کی طرح انسانیت اور اسلامی اقدار کا دشمن ہے۔ ہمارے ان فلسطینیوں کے ساتھ گہرے روابط ہیں جو سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کا آلہ کار سمجھتے ہیں۔

ضیف الشامی نے کہا کہ یمنی عوام باہمی اتحاد کے ذریعہ سعودی عرب کے اتحاد پر فتح حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودیوں کی خصلت اور رفتار  ابو جہل، ابو لہب اور ابو سفیان سے ملتی جلتی ہے یقینی طور پر آل سعود مسلمان نہیں ہیں۔

ان کا آل خلیفہ کی جانب سے بحرینی عوام کو سیاسی مقاصد کی خاطر کچلنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آل خلیفہ سیکورٹی شرائط کو بحرین پر مسلط کرنا چاہتی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری