سی آر پی ایف کے گروپ ٹریننگ سینٹر پر حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک


سی آر پی ایف کے گروپ ٹریننگ سینٹر پر حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک

ایک طرف وادی کے سیاحتی مقامات پر محکمہ سیاحت کی جانب سے نئے سال کی آمد کے سلسلے میں جشن منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں تو دوسری طرف گزشتہ رات کو پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں واقع سی آر پی ایف کے گروپ ٹریننگ سینٹر پر حملہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے تین جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ رات کے 2بجے کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید اسلحہ سے لیس مقامی جنگجوﺅں نے جی ٹی سی پر دھاوا بولتے ہوئے پے درپے کئی گرینیڈ پھینکے اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس اچانک اور شدید حملے کی وجہ سے پورے علاقے میں جنگ کا سماں بندھ گیا۔ پلوامہ ضلع کے لیتہ پورہ علاقہ میں مسلح افراد کے ایک گروہ نے سی آر پی ایف کے ایک تربیتی مرکز میں گھس کر دو اہلکاروں کو ہلاک اور مزید کئی کو زخمی کردیا ہے۔

حملہ آوروں نے حملے کو کمانڈر نور ترالی کے مارے جانے کا بدلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاوارث نہیں تھے۔

واضح رہے کہ اس گروہ نے آئندہ بھی اس طرح کے حملے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔

حملے کے فوراََ بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور آپریشن جاری ہے۔

اس دوران ایک مقامی خبررساں ایجنسی نے جیش محمد کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

ایجنسی نے جیش کے ترجمان کو یہ کہتے ہوئے بتایا ہے کہ ”شہداء کا خون رنگ لارہا ہے“۔

جیش ترجمان نے مزید کہا ہے ”طلحہ رشید، محمود بھائی،کمانڈر نور محمد تانترے اور دیگر سبھی شہدائےکشمیر لاوارث نہیں ہیں“۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سبھی جنگجو حال ہی میں فورسز کے ساتھ مختلف جھڑپوں کے دوران مارے گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری