آل خلیفہ نے اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے نیا طریقہ اپنا لیا


آل خلیفہ نے اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے نیا طریقہ اپنا لیا

آل خلیفہ کے حواریوں نے 15 دسمبر کو اپنے سیاسی مخالفین میں سے 5 افراد کو اغواء کیا تھا جو مکمل طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 15 دسمبر کو بحرین کی پولیس نے الدراز کے علاقے سے 5 جوانوں کو گرفتار کر لیا تھا اور اب تک یہ افراد لاپتہ ہیں۔

خلیج فارس کے انسانی حقوق کے ادارے اور ڈیموکریٹک سینٹر نے بحرین میں 5 جوانوں کے لاپتہ ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو بحرین کی پولیس نے الدراز کے علاقے سے 5 جوانوں کو گرفتار کر لیا تھا اور اب تک یہ افراد لاپتہ ہیں۔

بحرین کی حکومت مخالفین کو دبانے کے لیے انہیں یا تو گرفتار کردیتے تھے یا کام سے نکال دیتے تھے، اور اب مخالفین کو پھانسی دی جاتی ہے اور انہیں لاپتہ کر دیا جاتا ہے۔

حکومت ان افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر کے ان کے اہلخانہ کو ان کے حالات سے بے خبر رکھتی ہے۔

آل خلیفہ اپنے ان اقدامات سے عوام پر رعب اور وحشت جمانا چاہتے ہیں، لیکن بحرینی عوام نے سات سالوں سے حکومت کے مظالم کا سامنا کیا ہے، جتنا بھی حکومت عوام کو دبانے کی کوشش کرتی ہے، عوام کے اعتراضات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

علاقائی مسائل کی وجہ سے بحرین پر کسی کی توجہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے آل خلیفہ عوام پر بے دریغ مظالم ڈھا رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری