سعودی عرب ایران کےحالیہ واقعات میں براہ راست ملوث ہے، شمخانی


سعودی عرب ایران کےحالیہ واقعات میں براہ راست ملوث ہے، شمخانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کا کہنا ہے کہ ایران کے حالیہ واقعات میں سعودی عرب اور امریکہ براہ راست ملوث ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی شخمانی کا کہنا ہے کہ ایران میں حالیہ واقعات میں سعودی عرب اور امریکہ براہ راست ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں حالات کنٹرول میں ہیں اور آئندہ چند دنوں میں مٹی بھر عناصر کے مظاہروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

شمخانی نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سماجی ویب سائٹوں کے ذریعے حکومت مخالف عناصر کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں پیش آنے والے حالیہ واقعات اور مظاہروں کی منصوبہ بندی امریکہ، برطانیہ اور سعودی عرب وغیرہ میں کی گئی تھی۔

شمخانی کا کہنا ہے کہ ایران میں سماجی ویب سائٹوں میں حکومت مخالف مظاہرین کو ورغلانے میں محمدبن سلمان کی حکومت 27 فیصد ےک براہ راست ملوث ہے اور سعودی عرب کی اسرائیل اور دیگر ایران دشمن ممالک معاونت کررہے ہیں۔

شمخانی نے کہا: "ہم سعودی عرب کو ایک ایسا جواب دیں گے جس کے بارے میں انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا۔"

انہوں نے کہا کہ ایران  کے داخلی امور میں امریکہ اور اسرائیل سے زیادہ سعودی عرب مداخلت کررہا ہے جس کے بارے میں ایرانی قوم آگاہ ہے۔

شمخانی نے مزید کہا کہ ایران کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کا اصل مقصد اسلامی جمہوریہ کو ترقی کے راستے سے ہٹانا ہے۔ ایران دشمن عناصر ایران کو ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتے جس کی وجہ سے وہ ایران کے داخلی امور میں مداخلت کررہے ہیں۔

شمخانی نے کہا کہ ایران میں کچھ لوگ مہنگائی اور اقتصادی مشکلات کی وجہ سے ناراض ہیں اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ یہ دنیا کے ہر ملک میں ہوتا ہے، اس قسم کی مشکلات امریکا میں بھی ہیں۔

ایران میں اقتصادی مشکلات کی بنیادی وجہ ایران پر عائد کی جانے والی پابندیاں ہیں اور اس کے علاوہ ہماری بھی کچھ کمزوریاں ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری