ایرانی قوم امام خامنہ ای کی دانشورانہ قیادت میں غیرملکی دخالتوں کا خاتمہ کرے گی، مالکی


ایرانی قوم امام خامنہ ای کی دانشورانہ قیادت میں غیرملکی دخالتوں کا خاتمہ کرے گی، مالکی

سابق عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم امام خامنہ ای کی دانشورانہ قیادت کے زیرسایہ غیرملکی دخالتوں کا خاتمہ کرے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوری المالکی کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم امام خامنہ ای کی دانشورانہ قیادت کے زیرسایہ تمام غیر ملکی ایران دشمن منصوبوں کو ناکام بنائے گی۔

نوری المالکی نے کہا: "ایران کے بعض شہروں میں پیش آنے والے حالیہ واقعات اس ملک کے داخلی معاملات ہیں کسی کو ایران کے اندرونی معاملات میں دخالت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب امام خمینی کی قیادت میں کامیاب ہوا اور اب یہ انقلاب امام خامنہ ای کی دانشورانہ قیادت میں ہر قسم کے مسائل اور مشکلات پر قابو پاسکتا ہے۔

المالکی کا کہنا تھا کہ ایران کے دشمنوں کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ ملنے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی اور ملک کی اقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہرے کئے گئے تھے جس میں بعض شرپسندوں نے نجی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری