مشہدمقدس میں امریکہ اور اسرائیل سمیت استعماری طاقتوں کے خلاف زبردست مظاہرے + تصاویر


مشہدمقدس میں امریکہ اور اسرائیل سمیت استعماری طاقتوں کے خلاف زبردست مظاہرے + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس سمیت ملک کے دیگر شہروں میں استعمار کے خلاف مظاہرے اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح استعماری طاقتوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

آج بروز جمعرات صبح سے مشہد کی تمام اہم شاہراہوں پر لاکھوں عاشقان ولایت و امامت امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب سمیت دیگر استعماری طاقتوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کررہے ہیں۔

مظاہرین امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر اسلامی انقلاب کی حمایت اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایرانی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر بڑی بڑی ریلیاں نکال کر لوگوں اور نجی املاک کو تباہ اور پبلیک مقامات کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں اور موقع پرست عناصر کی نئی سازش سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیاتھا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ بھی دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حالیہ شرپسندانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی اور ملک کی اقتصادی صورتحال کے خلاف مظاہرے کئے گئے تھے جس میں بعض شرپسندوں نے نجی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری