نیتن یاہو اور ٹرمپ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں، ترک وزیر خارجہ


نیتن یاہو اور ٹرمپ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں، ترک وزیر خارجہ

ترکی کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے  وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل اسلامی جمہوریہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا: امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو ایران میں ہونے والے حالیہ واقعات میں براہ راست ملوث ہیں اور حکومت مخالف مظاہرین کی حمایت کررہے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی اسلامی جمہوریہ ایران میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کی مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے وزیراعظم کے ترجمان اور صدر مملکت نے بھی ایران ہونے والی بیرونی مداخلتوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی ایرانی حکومت کے خلاف کسی بھی غیر قانونی کارروائی اور مظاہروں کے خلاف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری