سیکورٹی کونسل میں بھی امریکہ کی شکست/ ایران میں حالیہ واقعات کا خطے کی سیکورٹی کیساتھ کوئی تعلق نہیں


سیکورٹی کونسل میں بھی امریکہ کی شکست/ ایران میں حالیہ واقعات کا خطے کی سیکورٹی کیساتھ کوئی تعلق نہیں

ایران کے بارے میں سیکورٹی کونسل کا اجلاس جو امریکہ کی ضد پر منعقد کیا گیا، بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا البتہ اس اجلاس میں ایران میں حالیہ واقعات کو خطے کی سیکورٹی امور سے دور قرار دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے بارے میں سیکورٹی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے حالیہ پر تشدد واقعات کے بارے میں امریکی دباؤ میں سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جو بغیر کسی نتیجے کے اپنے اختتام کو پہنچا۔

واضح رہے کہ قزاقستان سیکورٹی کونسل کا موجودہ صدر ہے، کونسل میں اس ملک کے نمائندے نے کہا کہ ایران کے حالیہ واقعات ایران کا اندرونی معاملہ ہے اور اس معاملے کا سیکورٹی کونسل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فرانس کے نمائندے نے بھی ایران کے بیلسٹک میزائل کے بارے میں ایران کے ساتھ مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر تمام فریقوں کو عمل کرنا چاہیے۔

فرانسیسی نمائندے نے کہا کہ ایران میں ہونے والے مظاہرے عالمی امن و صلح کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔

روسی نمائندے نے امریکی نمائندے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد امریکہ میں رونما ہونے والے ہر واقعہ کے بارے میں سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے نمائندوں کی ایران کے خلاف معاندانہ کوششوں کے باوجود سیکورٹی کونسل کا اجلاس کسی نتیجے کے بغیرہی  اختتام پذیر ہوگیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری